۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام ناصر احترامی

حوزہ/ ایران کے طبس میں واقع مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر نے رمضان المبارک کو خودسازی کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن فکر کو بالیدگی عطا کرتاہے، روزہ انسان کو قوت مقاومت عطا کرتا ہے، اور نماز انسان کمال تک پہنچنے کا زمینہ فراہم کرتی ہے اور خدمت خلق اور ایثار کا جذبہ عطا کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے طبس میں واقع مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر احترامی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں رمضان المبارک کی مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا: یہ بات ہر کسی پر آشکار ہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ رحمت الہی کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جو اللہ تعالی کی بخشش اور رحمت کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے کہا: ماہ رمضان نفس کی اصلاح کا بہترین ذریعہ اور نفس کی پاکیزگی کا مہینہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کے لئے اس کمال تک پہنچنے کا زمینہ فراہم کیا ہے۔

مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر نے کہا: انسان کو چاہئے کہ رمضان المبارک میں اپنے آپ کو تمام گناہوں سے پاک کر لے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: "اگر کوئی مومن رمضان المبارک کے روزے رکھتا ہے اور اپنے طرز عمل کی اصلاح اور زبان کا خیال رکھتا ہے اور دعا و عبادت میں مشغول رہتا ہے، تو قطعا اس مہینے کے آخر تک اس کے تمام گناہ مٹ جائیں گے۔"

مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر نے رمضان المبارک کو خودسازی کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن فکر کو بالیدگی عطا کرتاہے، روزہ انسان کو قوت مقاومت عطا کرتا ہے، اور نماز انسان کمال تک پہنچنے کا زمینہ فراہم کرتی ہے اور خدمت خلق اور ایثار کا جذبہ عطا کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .